Meer Emran Baloch

This is default featured slide 1 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.

This is default featured slide 2 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.

This is default featured slide 3 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.

This is default featured slide 4 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.

This is default featured slide 5 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.

Friday, 27 September 2019

عمران کا ایک سالہ اقتدار، پاکستان عالمی پلیئربن گیا، برطانوی اخبار

لندن: 
برطانوی آن لائن اخبارانڈیپینڈنٹ نے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک سالہ دور اقتدار میں پاکستان عالمی پلیئر کے طورپر سامنے آیا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں ایک ذمہ دار عالمی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی جگہ بنائی ہے اور اپنے بیانیہ کے ساتھ امن پسند ملک ہونے کا پیغام اقوام عالم تک پہنچایا ہے۔
اخبارکے مطابق ماضی کی ڈرامہ بازیوں کی طرح اب پاکستان دنیا میں مذاق یا تماشائی ملک نہیں رہا بلکہ یہ فعال، شراکت دار اور ذمہ دار ملک ہے جو ماضی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی ہے جس نے بہت زیادہ اہمیت اختیار کر لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو ورثے میں نامساعد حالات اورابتر معاشی صورت حال ملی، تنقید کے باوجود عمران خان ملک کو آگے لے جانے میں کامیاب نظرآتے ہیں۔

قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم کوعمرقید، مفتی عبدالقوی بری

ملتان: 
عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم وسیم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔

ملتان کی سیشن کورٹ میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جج عمران شفیع نے فیصلہ سناتے ہوئے کیس کے مرکزی ملزم اور قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنادی جب کہ مفتی عبدالقوی سمیت دیگر نامزد ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔
گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران کیس میں ملزموں کے وکلا اور پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل مکمل کرلیے گئے تھے جس کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ آج تک کے لیے محفوظ کرلیاتھا۔
قندیل بلوچ کے والدین کی جانب سے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر عدالت نے نہایت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی تھی اورکہا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں صلح یا مدعی مقدمہ کی طرف سے معاف کیے جانےکے عمل کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔
کیس کا پس منظر
ماڈل قندیل بلوچ کو 15 اور 16 جولائی 2016 کی درمیانی شب قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ مظفر آباد میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ قندیل کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔ قندیل کے بھائی وسیم نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کرلیا تھا لیکن عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی تو اس نے انکار کردیا۔ مقدمے میں مذہبی اسکالر مفتی قوی سمیت عبدالباط، ظفر اقبال، اسلم شاہین اور حق نواز کو گرفتار کیاگیاتھا۔

آفریدی نے مداحوں کو اپنا نیا گھر دکھا دیا

کراچی: 
بوم بوم آفریدی نے کراچی میں اپنے نئے گھر کا درشن کرا دیا۔

نئے گھر کی بیسمنٹ میں حجرے طرز کی جگہ بنائی گئی ہے۔ دنیاء کے نامور کرکٹرز کی شرٹس بھی سجائی گئی ہیں۔ گھر کی دیواروں پرکرکٹ میں حاصل کی گئی ٹرافی اور میڈلز کو بھی سجایا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار شاہد آفریدی کے گھر کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے شاہد آفریدی اپنے نئے گھر کے حوالے سے تعارف کراتے ہوئے  کہہ رہے ہیں مہمانوں اور کرکٹ سے وابستہ دوستوں کے لیے انہوں الگ سی جگہ بنائی ہے گھر کے تہہ خانے میں بنائی جگہ میں گاؤں کے ماحول کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔
afridi-home
آفریدی نے بتایا کہ گاؤں کے ماحول میں زمین پر بیٹھ کر کھانا پسند کیا جاتا ہے اسی لیے انہوں نے مہمانوں کے لیے زمین پر کھانے کا انتظام کیا ہے۔ ویڈیو میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے نامور کرٹرز سے حاصل کی گئی شرٹس کو بھی سجایا ہوا ہے دیواروں پر ان شرٹس کو فریم میں سجایا گیا ہے جس میں ویرات کوہلی، سنگاکارا، شین وارن، ڈی ویلیئرز، یونس خان کی شرٹس شامل ہیں 2017 کی جیتی گئی چیمپئینز ٹرافی کا بلا بھی شاہد آفریدی نے سنبھال کر رکھا ہے۔
بوم بوم آفریدی نے دوستوں کے ساتھ ٹیبل ٹینس اور اسنوکر کی ٹیبل بھی کھیلنے کے لیے رکھی ہے۔ کرکٹ کی زندگی میں تاریخی لمحات کو شاہد آفریدی نے تصویروں میں قید کرلیا ہے اور تاریخی لمحات کی بنائی تصاویر کہانی بھی شاہد آفریدی کے گھر میں نظر آتی ہے۔
shahid
انہوں نے کہا کہ ایک ایک تصویر سے ان کی یاد وابستہ ہے اور حوالے سے وہ بعد ایک ویڈیو جاری کریں گے شاہد آفریدی نے سابق کوچ باب وولمر کے ساتھ بھی ایک یادگار تصویر لگا رکھی ہے اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے پستول کا دیا گیا تحفہ بھی انہوں نے گھر کی زینت بناکررکھا ہے۔
شاہد آفریدی نے ویڈیو میں بتایا کہ اپنی زندگی کی پہلی اننگز کا بلا بھی اسی حالت میں آج بھی موجود ہے وہ بلا سچن ٹنڈولکر کا تھا جو وقار یونس نے انھیں دیا کہ اس سے اپنی اننگز کا آغاز کر اور وہ بلا اس اننگز کی یاد دلاتا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل

کراچی: 
بارش کے باعث پہلا ون ڈے منسوخ ہونے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکن بورڈ نے باہمی مشاورت کے بعد  مزید بارش کی پیش گوئی کو مدنظر  رکھتے ہوئے دوسرے ون ڈے کی تاریخ تبدیل کردی، دوسرا ون ڈے اب اتور کی بجائے 30 ستمبر بروز پیر کو ہوگا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ  مزید بارشوں کے امکان اور گراونڈ کی صورتحال کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ جمعہ کے میچ کی ٹکٹ آئندہ میچز کے لیے کار آمد ہوں گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا، میچ کا ٹاس ڈھائی بجے ہونا تھا جو شہر میں بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور بعد ازاں گراؤنڈ میں پانی بہت زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے پہلا ایک روزہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی نئی ویزا پالیسی میں خاتون سیاحوں کیلیے عبایا کی پابندی ختم

ریاض: 
سعودی عرب نے اپنے تاریخی مقامات کیلیے پہلی بار 49 ممالک کے لیے سیاحتی ویزہ کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس میں سیاحوں کے لیے لباس میں نرمی کرتے ہوئے خواتین کے لیے عبایا کی لازمی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پہلی بار 38 یورپی ممالک، 7 ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت 49 ممالک کے لیے سیاحتی ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ کے چیئرمین احمد الخطیب نے سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی حکومت کی کوششوں سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ 2030 تک مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 100 ملین تک پہنچ جائے گی جب کہ نئی ویزہ پالیسی کے تحت خواتین سیاحوں کے لیے عبایا کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
یہ ویزہ 360 دن کے لیے ہوگا تاہم ایک مرتبہ 90 دن سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہوگی اور سال میں 180 دن سے زیادہ رکنے کی اجازت نہیں ہوگی یعنی سال میں صرف دو مرتبہ وقفے وقفے سے 90، 90 دن کے لیے ٹھہرا جا سکے گا۔ ویزہ 300 سعودی ریال کا ہوگا جب کہ مزید 140 ریال سفری انشورنس کے ہوں گے۔
چیئرمین احمد الخطیب نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سیاحت کیلیے کھولنا ایک تاریخی قدم ہے، سعودی عرب یونیسکو کے ورلڈ ہیریٹیج کی 5 سائٹس رکھتا ہے، سیاح ان کو دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔ سیاحتی ویزوں کے اجرا کے معیشت پر دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھوٹان میں گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران بھوٹان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک بھوٹان آرمی اور ایک بھارتی فوج سے تعلق رکھنے والا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فوج کے ایک چھوٹے ہیلی کاپٹر نے اروناچل پردیش سے تربیتی پرواز بھری تاہم کچھ ہی دیر بعد یونپھولا کے مقام پر ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جسے یونپھولا کے مقام پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، ہلاک ہونے والے دونوں پائلٹس کی مسخ شدہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھوٹان کے پائلٹ کو تربیت دینے کے لیے بھارتی پائلٹ کے ساتھ ہیلی کاپٹر نے پرواز بھری تھی، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ  گزشتہ 6 ماہ کے دوران بھارت کے 5 طیارے اور 4 ہیلی کاپٹرز مختلف مقامات پر گر کر تباہ ہوگئے ہیں جس کے باعث بھارتی پائلٹس میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کراچی: 
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھیج دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اکتوبر میں عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے، اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے تیارکی جانے والی سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 41 پیسے اور مٹی کا تیل 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی، جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔