Meer Emran Baloch

This is default featured slide 1 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.

This is default featured slide 2 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.

This is default featured slide 3 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.

This is default featured slide 4 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.

This is default featured slide 5 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.

Wednesday, 10 October 2018

مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں اور ڈالر دیکھیں کہاں جا رہا ہے، چیف جسٹس

کیا یہ ملک پچاس لاکھ تنخواہ کا ایم ڈی برداشت کر سکتا ہے؟ چیف جسٹس فوٹو: فائل
کیا یہ ملک پچاس لاکھ تنخواہ کا ایم ڈی برداشت کر سکتا ہے؟ چیف جسٹس فوٹو: فائل
اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں  کہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں اور ڈالر دیکھیں کہاں جا رہا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ٹیکسوں کے معاملے کی سماعت کی۔
دوران سماعت پی ایس او کے وکیل نے عدالت کے روبرو کہا کہ ایل این جی اور پیٹرول کی قیمتیں زیادہ کنٹرول نہیں کی جا سکتیں، پیپرا کے قواعد میں نرمی کرنے سے قیمتیں کسی حد تک کم ہو سکتی ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ اقدامات حکومت کو ہی کرنے ہیں، آج کل حالات بہت خراب ہیں، مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں اور ڈالر دیکھیں کہاں جا رہا ہے۔ اگر قوم کو ایک پیسے کا فائدہ ہوتا ہے تو وہ ملنا چاہیے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایم ڈی پی ایس او عمران الحق اینگرو اور ایل این جی سیکٹر میں کام کرتے رہے ہیں، انہیں مارکیٹنگ اور ایل این جی کا تجربہ تھا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کہا جاتا ہے قیمتوں کے تعین میں ایم ڈی کا کوئی ہاتھ نہیں تو 37 لاکھ روپے پر ایم ڈی لگا کر ہمارے گلے مصیبت کیوں ڈالی؟ کیا یہ ملک پچاس لاکھ تنخواہ کا ایم ڈی برداشت کر سکتا ہے۔

Sunday, 23 September 2018

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نوازشریف نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی

فوٹو : فائل
فوٹو : فائل
 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری سے مدد مانگ لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مسلم لیگ (ن) متحرک ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں (ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مدد مانگ لی ہے۔
متحدہ اپوزیشن کے لئے مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا  اور اس حوالے سے راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں (ن) لیگ کے وفد نے پیپلز پارٹی کے رہنما  نیئر حسین بخاری سے اہم ملاقات کی اور نواز شریف کا پیغام پہنچایا جب کہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کی بھی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے، متحدہ اپوزیشن کے لئے پیپلز پارٹی (ن) لیگ کا ساتھ دے، متحدہ اپوزیشن کے تحت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موثر انداز میں آواز بلند کی جا سکتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے راجہ ظفر الحق کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا موقف پارٹی قیادت تک پہنچاؤں گا، پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیا جا سکتا ہے، پیپلزپارٹی کا جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل کے لیے کردار تاریخی ہے جب کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں مدبرانہ کردار ادا کر رہی ہے۔
نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے سے متعلق جلد آگاہ کروں گا جب کہ جس پارٹی کا امیدوار رنر اپ ہے وہی امیدوار ہونا چاہیے۔
اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے کہا  کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے مزید بڑھیں گے، شہباز شریف آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جب کہ میاں نواز شریف کو بھی آپ سے ملاقات کی تفصیل دوں گا۔

اسرائیل کی فلسطینیوں کو 8 روز میں گاؤں چھوڑنے کی دھمکی

خان الاحمر کے مکین اسرائیلی فیصلے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے (فوٹو: رائٹرز)
خان الاحمر کے مکین اسرائیلی فیصلے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے (فوٹو: رائٹرز)
غزہ / مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں رہائشی علاقوں کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب مشہور گاؤں خان الاحمر کے رہائشیوں کو تحریری دھمکی دی گئی ہے کہ وہ 8 روز میں گاؤں خالی کردیں ورنہ جبراً یہ قدم اٹھایا جائے گا۔
حکومت نے یہ اعلان اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے علاقے کو مسمار کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد ہونے کے بعد کیا ہے۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ’ عدالتی حکم کے تحت خان الاحمر کے مکینوں کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ یکم اکتوبر تک یہاں موجود تمام  تعمیرات اور مکان کو مسمار کرکے یہاں سے چلے جائیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر یہاں کے لوگ مزاحمت کریں گے تو حکومت ان کے گھروں کو خود گرائے گی۔
اس گاؤں میں صرف 180 افراد رہتے ہیں فلسطینی حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں نے انہیں دربدر کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسپین نے اس ماہ کے اوائل میں خان الاحمر کو خالی کرانے پر اسرائیل کو فلسطینیوں کی جانب سے ردِ عمل پر خبردار کیا ہے اور اسے تنازع کے ’دوملکی حل‘ کے خلاف قرار دیا ہے۔

خان الاحمر کے رہائشیوں نے اس قدم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہاں سے ہرگز نہیں جائیں گے۔
گاؤں کے ترجمان عید ابوخمیس نے کہا کہ کوئی بھی گاؤں نہیں چھوڑے گا اور اسرائیل ہمیں بزور طاقت ہی نکال سکے گا۔ 37 سالہ یوسف ابو دہوک نے کہا کہ چند روز قبل اسرائیلی فوجی یہاں آئے اور اسکول کے بچوں کے سامنے جدید اسلحہ لہراتے ہوئے انہیں خوف زدہ کیا۔
مقبوضہ بیت المقدس سے چند کلومیٹر دور خان الاحمر کا علاقہ دو مقبوضہ علاقوں کے درمیان واقع ہے جو مالے ادومن اور کفار ادومن کے نام سے مشہور ہے اب اسرائیل انہیں توسیع دینا چاہتا ہے۔ اس عمل سے مغربی کنارہ (ویسٹ بینک) عملی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گا۔
یہاں 40 خاندان آباد ہیں جن کی اکثریت خیموں میں رہتی ہے۔ خان الاحمر کو 1993ء میں اوسلو معاہدے کے تحت باقاعدہ سی ایریا کے تحت محفوظ علاقہ قرار دیا گیا تھا۔ قبل ازیں جولائی میں یہاں اسرائیلی بلڈوزروں نے کئی ٹینٹ ہٹا دیئے تھے۔

وزیراعظم کی لاہور رہائشگاہ کے باہر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین کا احتجاج

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی جانب سے 10 ہزار افراد کے ساتھ فراڈ کیا گیا، مظاہرین فوٹو:ایکسپریس
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی جانب سے 10 ہزار افراد کے ساتھ فراڈ کیا گیا، مظاہرین فوٹو:ایکسپریس
لاہور: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مبینہ فراڈ سے متاثرہ افراد زمان پارک پہنچ گئے اور وزیراعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زمان پارک لاہور میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فراڈ سے متاثرہ افراد وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی جانب سے 10 ہزار افراد کے ساتھ فراڈ کیا گیا، وزیراعظم ہمیں انصاف دلائیں۔
احتجاجی مظاہرین نےعمران خان کی رہائشگاہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے انہیں روک دیا، جس پر مظاہرین اور پولیس کے مابین تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ مظاہرین نے انصاف ملنے تک زمان پارک سے نہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کینال روڈ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شمالی وزیرستان میں شہید پاک فوج کے جوانوں کی نمازِجنازہ ادا

شہدا کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی شرکت کی، آئی ایس پی آر :فوٹو:آئی ایس پی آر
شہدا کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی شرکت کی، آئی ایس پی آر :فوٹو:آئی ایس پی آر
 راولپنڈی: شمالی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے فوجیوں کی نمازِجنازہ راولپنڈی گیریژن میں ادا کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز  شمالی وزیرستان کے علاقوں گرلامی اور سپیرا کنٹر میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے 7 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی میتیں آبائی علاقوں میں بھجوا دی گئیں جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین ہوگی۔
ترجمان پاک کے مطابق شہید کیپٹن جنید غیر شادی شدہ اور مری کے رہائشی تھے۔  شہید حوالدارعبدالرزاق کا تعلق استور سے تھا۔ انہوں نے اہلیہ اور 5 بیٹیاں سوگوار چھوڑیں۔ شہید حوالدار امیر کا تعلق گلگت سے تھا۔ انہوں نے بیوی، 2 بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی۔
شہید حوالدار نصیر کا تعلق چلاس سے تھا۔ انہوں نے بیوی اور والدہ کو سوگوار چھوڑا۔ شہید حوالدار آصف کا تعلق خانیوال سے تھا۔ انہوں نے سوگواران میں  بیوہ، 7 بہنیں، ایک بھائی اور والدین کو چھوڑا۔ شہید سپاہی سمیع اللہ کا تعلق ہنزہ سے تھا اور وہ غیر شادی شدہ تھے، جب کہ شہید سپاہی انوار بھی غیر شادی تھے اور ان کا تعلق غذر سے تھا۔

شراب نوشی سے ہر سال 30 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، ڈبلیو ایچ او

شراب نوشی کے عادی افراد کے اہل خانہ نفسیاتی، معاشی اور معاشرتی الجھنوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ فوٹو : فائل
شراب نوشی کے عادی افراد کے اہل خانہ نفسیاتی، معاشی اور معاشرتی الجھنوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ فوٹو : فائل
جنیوا: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 30 لاکھ افراد الکحل کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (WHO)  نے دنیا بھر میں خراب صحت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ یہ اعداد وشمار 2016 میں کیے جانے والے سروے پر مشتمل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر 20 میں سے 1 شخص کی ہلاکت شراب نوشی کے باعث ہوتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں 3 ملین افراد الکحل کے کثرت سے استعمال کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن میں اکثریت مردوں کی ہوتی ہے جب کہ دنیا بھر میں ہونے والی 5 فیصد بیماریوں کا سبب بھی الکحل ہی بنتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ الکحل کے عادی افراد تو اپنی جان سے جاتے ہی ہیں لیکن اُن کے اہل خانہ کو بھی انتہائی تکلیف دہ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ الکحل کے عادی افراد اہل خانہ پر تشدد کرتے ہیں، گھر میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں اور یہاں تک کہ گھر میں چوریاں بھی کرتے ہیں جس سے اہل خانہ جسمانی، نفسیاتی، معاشی اور معاشرتی الجھنوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات کے 28 فیصد واقعات شراب نوشی کے باعث ہی رونما ہوتے ہیں اسی طرح 21 فیصد نظام انہضام کی خرابی اور 21 فیصد دل کے امراض کی جڑ شراب نوشی ہی ہے، جب کہ پھیپڑوں اور معدے کے کینسر، انفیکشن اور ذہنی امراض اس کے علاوہ ہیں۔
واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 2.3 ارب افراد شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہیں جن میں اکثریت امریکی اور برطانوی شہریوں کی ہے۔ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں الکحل کا استعمال زیادہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Wednesday, 19 September 2018

بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا انکشاف

ایڈز سے بچاؤ کیلیے خون کی محفوظ منتقلی، صاف ستھرے ہسپتالوں میں آپریشن کو ترجیح دی جائے، ڈاکٹر (فوٹو: فائل)
ایڈز سے بچاؤ کیلیے خون کی محفوظ منتقلی، صاف ستھرے ہسپتالوں میں آپریشن کو ترجیح دی جائے، ڈاکٹر (فوٹو: فائل)
کوئٹہ: رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔
رواں ماہ سِول ہسپتال میں ایڈز کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک اور بڑے ہسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) میں 15 سے 20 ایسے مریض رجسٹرڈ ہوئے جن میں ایڈز کا انکشاف ہوا ہے۔
ایڈز کے مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے خصوصی الگ مشینری صرف سول ہسپتال کوئٹہ میں موجود ہے جبکہ یہاں آنے والے پانچ مریضوں میں سے دو خواتین ہیں اور باقی تین مرد مریضوں میں سے ایک اب لقمہ اجل بن چکا ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق پورے بلوچستان میں ایڈز کے شکار مریضوں میں سے 4 فیصد خواتین ہیں۔ اس ضمن میں 2006ء میں بی ایم سی میں قائم ہونے والے ایڈز کے مفت علاج ومعالجے کے ایڈز سینٹر کے انچارج ڈاکٹر کے ڈی عثمانی سے جب بلوچستان میں ایڈز کے پھیلاؤ کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کی مختلف وجوہ بیان کیں۔
ڈاکٹر کے ڈی عثمانی نے بتایا کہ اب تک 745 سے 750 مریض رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جنہیں مفت ادویات، ٹیسٹ اور مکمل علاج کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، گزشتہ ماہ ایڈزکے مریضوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے جس کی ممکنہ وجہ عوامی شعور میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ پہلے لوگ ایڈز کا نام لینے سے بھی کتراتے تھے، دوسری جانب مکمل مفت علاج اور شعور کی وجہ سے بھی مریض معالجے کی غرض سے آرہے ہیں۔
خواتین میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی شرح بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرد سے ازواجی تعلقات کے بعد خود خواتین اس کی شکار ہورہی ہیں، پھر ایسی خواتین کے بچے بھی کسی حد تک ایڈز کے شکار ہوجاتے ہیں۔
کے ڈی عثمانی نے مزید کہا کہ اس وقت بلوچستان میں ایڈز کے معالجے کے دو مراکز ہیں جن میں سے ایک بی ایم سی اور دوسرا تربت میں واقع ہے جہاں مکران ڈویژن سے 300 سے 400 مریض علاج کرانے آتے ہیں۔ شروع میں ایڈز کے وائرس کا انکشاف نہیں ہوتا۔ پھر دو سے تین سال بعد نارمل رہنے کے بعد مریض کا وزن کم ہوتا ہے، ڈائریا کی شکایت ہوجاتی ہے، پھر نمونیہ اور جلدی امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر کے مطابق یہ تمام علامات کمزور قوت مدافعت کو ظاہر کرتی ہیں اس لیے ایڈز سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ دانتوں کے مستند ڈاکٹر سے علاج کرایا جائے، خون کی محفوظ منتقلی اور بالکل صاف ستھرے ہسپتالوں میں ہی آپریشن کرانے کو ترجیح دی جائے اور اس مرض سے بچاؤ کے دیگر تمام طریقوں کو اپنایا جائے

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

قوم چاہتی ہے کہ لوٹی گئی دولت واپس لائی جانی چاہیے، فواد چوہدری فوٹو: فائل
قوم چاہتی ہے کہ لوٹی گئی دولت واپس لائی جانی چاہیے، فواد چوہدری فوٹو: فائل
 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں اور نواز شریف کی سزا معطلی کے فیصلے کا احترام بھی واجب سمجھتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کی معطلی کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں، ہم عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں اور پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام بھی واجب سمجھتے ہیں، معاملہ آگے بڑھے گا اور قانون یقیناً اپنا راستہ لے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے،  اور اپنی سرگرمیاں خود کرتا ہے، حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں، حکومت اور عوام کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں، قوم چاہتی ہے کہ لوٹی گئی دولت واپس لائی جانی چاہیے، حکومت اس بنیادی ہدف کا حصول یقینی بنائے گی۔ شریف خاندان کے کردار کے حوالے سے قوم کی نظروں میں کوئی ابہام باقی نہیں، شریف خاندان ابھی بھی ثابت نہیں کرسکا کہ ان کی ملکیت میں اربوں روپے کہاں سے آئے۔

نواز شریف پر مقدمات کا مقصد عمران خان کیلیے راہ ہموار کرنا تھا، احسن اقبال

یہ نان پی سی او انصاف کی ایک جھلک ہے، احسن اقبال۔ فوٹو: فائل
یہ نان پی سی او انصاف کی ایک جھلک ہے، احسن اقبال۔ فوٹو: فائل
 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر مقدمات کا مقصد عمران خان کی جعلی کامیابی کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر مقدمات کے ٹرائل کے دوران سب کو نظر آگیا ہے کہ ان مقدمات کے اندر نہ آئین ہے اور نہ قانون ہے۔ ان مقدمات میں صرف اور صرف انتقام اور پری پول دھاندلی تھی جس کا مقصد نواز شریف کو انتخابی میدان سے باہر نکال کر عمران خان کی جعلی کامیابی کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ کے شیروں نے نوازشریف کی رہائی کے لئے دعائیں کیں، اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرتے ہیں اور عوام کو مبارکباد دیتاہوں جب کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ نان پی سی او انصاف کی ایک جھلک ہے۔

نیب کا نواز شریف کی سزا معطلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل فیصلے کی مصدقہ نقول ملنے کے بعد دائر کی جائے گی۔ فوٹو:فائل
نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل فیصلے کی مصدقہ نقول ملنے کے بعد دائر کی جائے گی۔ فوٹو:فائل
 اسلام آباد: نیب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں معطل ہونے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرجاوید اقبال کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا جس میں نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں اپیل نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں معطل کرنے کے حوالے سے فیصلے کی مصدقہ نقول ملنے کے بعد دائر کی جائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت کی اور احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

سی پیک کے مخالف کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، چینی صدر

فوٹو : آئی این پی
فوٹو : آئی این پی
بیجنگ: چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ سی پیک کی مخالفت کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ منصوبہ ہرصورت مکمل کیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی دعوت پر چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی اور چیلنجز پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار بھی شریک تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی صدر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا آزمایا ہوا آہنی دوست ہے،چین اپنے دوست ملک پاکستان کا بطور اسٹریجک پارٹنر تعاون جاری رکھے گا،وہ عناصر جو ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبے اور سی پیک کی مخالفت کررہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، یہ منصوبے نہ صرف چین بلکہ خطے میں امن و ترقی کے ضامن ہیں۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  چینی صدر کی جانب سے دورے کی دعوت اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہنے پر صدر شی چن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ تمام تر  رکاوٹوں کے باوجود سی پیک کامیابی سے مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے کی ہر قیمت پر سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

نواز شریف، مریم اور صفدر جیل سے رہا، جاتی امرا پہنچ گئے



اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صف کی سزائیں معطل کرکے انہیں رہا کردیا جس کے بعد تینوں افراد لاہور میں اپنی رہائش گاہ جاتی امرا 
پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

      سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن  (ر) صفدر کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی کے دلائل اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے جوابی دلائل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن  (ر) صفدر کو رہا کرنے کا حکم  دیا۔ عدالت  نے قرار دیا کہ تینوں ملزمان کی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک احتساب عدالت کا حکم معطل رہے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد كمرہ عدالت میں موجود مسلم لیگ (ن) كے رہنماؤں نے نواز شریف كے حق میں نعرے بازی كی جب کہ عدالت کے اندر اورباہر موجود لیگی کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارک بادیں دیں اورمٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب اور دیگر لیگی خواتین كے خوشی سے آنسو نكل آئے۔
مسلم لیگ (ن) كے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر نے نواز شریف، مریم نواز اور كیپٹن (ر) صفدر كے ضمانتی مچلكے ڈپٹی رجسٹرار كے پاس جمع كرا ئے جس کے بعد روبکار جاری کیا گیا۔ اڈیالہ جیل کو روبکار موصول ہونے کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کردیا گیا۔
رہائی کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور كیپٹن (ر) صفدر دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں نورخان ایئربیس آئے اور وہاں موجود خصوصی طیارے کے ذریعے تینوں افراد لاہور پہنچے جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا استقبال کیا اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔
 نواز شریف کی رہائی کی خبر ملتے ہی پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی کارکنوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔
قبل ازیں دوران سماعت ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ نیب لندن فلیٹس سے نواز شریف کے تعلق کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا لیکن پراسیکیوٹر نیب کہہ رہے ہیں کہ ہم یہ فرض کر لیں کہ فلیٹس نواز شریف کے ہیں۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب نے پراسیکیوٹر نیب سے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ نواز شریف نے مریم کے نام فلیٹس بنائے؟۔ اکرم قریشی نے کہا کہ جی، نواز شریف فلیٹس کے اصل مالک تھے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تو پھر نواز شریف کی ملکیت کا کوئی ثبوت بتادیں، ہم کیسے فرض کریں جب آپ کی تفتیش کے بعد بھی نواز شریف کا فلیٹس سے تعلق نہیں بن پارہا، نواز شریف تو کہیں بھی نظر نہیں آرہا، آپ تفتیش سے نواز شریف کا تعلق نہیں جوڑ سکے تو ہم فرض کیسے کرلیں، کیا ہم فرض کرلیں کہ بچے چھوٹے ہیں تو مالک والد ہوگا؟۔
اکرم قریشی نے کہا کہ بار ثبوت مجرموں پر تھا کہ وہ بتائیں فلیٹس کیسے بنائے؟ والد کو بچانے کے لیے مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ تیار کی، قانون کہتا ہے کہ جب فلیٹس ان کے قبضے میں تھے تو ملکیت بھی وہ بتائیں، جب بچے کم عمر تھے تو فلیٹس کے مالک نواز شریف ہیں۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کا موقف ہے کہ 1993ء میں نواز شریف نے لندن فلیٹس خریدے، آپ کا کیس ہے کہ مالک مریم نواز نہیں بلکہ نواز شریف ہیں، تو مریم نواز پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس کیسے بن گیا؟۔
جسٹس گل حسن نے کہا کہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے ذریعے اگر اثاثے چھپائے گئے تو اثاثے بنانے میں سزا کیسے ہوئی ؟ ۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ بچوں کی آمدن کے ذرائع بن نہیں رہے تھے تو مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنائی، نواز شریف کو بچانے کے لیے مریم نواز نے یہ جعلی معاہدہ بنایا، مریم نواز نے نیلسن اور نیسکول کی ملکیت تبدیل کر کے والد کی ملکیت چھپائی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آگے چلیں، یہ تو مفروضوں پر مبنی ہے، فرض کر لیتے ہیں کہ نواز شریف نے فلیٹس خریدے، تو مریم اور نواز شریف دونوں مالک کیسے ہو سکتے ہیں، فرض کرلیں کہ مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جے آئی ٹی اور احتساب عدالت میں جمع کرائی، اگر جرم جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ہے تو اسے آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سزا کیسے ہوئی؟۔
پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ آپ سارے سوالات مجھ سے ہی پوچھ رہے ہیں، کچھ سوالات نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے بھی پوچھ لیں۔ اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ سے یہ سوالات اس لیے پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے یہ تمام کہانی بنائی، آپ نے کوئی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جس سے نواز شریف کا دور سے کوئی تعلق بنے۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا
گیا 

ایشیا کپ: انڈیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

یشیا کپ کے پانچویں اور ٹورنامنٹ میں انڈیا اور پاکستان کے پہلے میچ میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف 163 رنز کا ہدف فقط دو وکٹوں کے نقصان پر 29 اوورز میں حاصل کر لیا۔
کپتان روہت شرما نے جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ روہت شرما شاداب خان کی گوگلی کا شکار ہوئے اور کلین بولڈ ہوئے۔ فہیم اشرف نے شکھر دھون کی وکٹ لی جو 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کریز پر موجود امباتی رائڈو اور دنیش کارتھک نے بالترتیب 31، 31 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح دلائی۔
اس قبل متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 162 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان کا یہ فیصلہ ٹیم کے لیے کافی بھاری ثابت ہوا اور ابتدا سے ہی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں اور ٹیم قدم جما کر نہ کھیل سکی۔
فخر زمان جن سے شائقین کو بہت امیدیں وابستہ ہوتی ہیں کوئی رن بنائے بغیر بھونیشور کمار کی شارٹ بال پر پُل کرتے ہوئے مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس سے پہلے امام الحق صرف دو رنز بنا کر بھونیشور کمار ہی کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان

تصویر کے کاپی رائٹ
دونوں اوپنرز کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی۔ مگر جب بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اُس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 85 تھا۔ اس کے بعد تو ایک کے بعد ایک بلے باز پویلین لوٹتے رہے۔ کیدار جادھو نے سرفراز احمد، آصف علی کی وکٹیں لیں جبکہ شعیب ملک 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پاکستان کا مڈل آرڈر ڈھیر ہوگیا۔
سرفراز احمد
تصویر کے کاپی رائٹ
میچ کے دوران ایک واقعہ انڈیا کی ٹیم کے لیے بھی پریشان کن ثابت ہوا جب گزشتہ برس چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بہترین بیٹنگ کرنے والے آل راؤنڈر ہردک پانڈیا میچ کے اٹھارویں اوور میں گیند کراتے ہوئے اچانک گر پڑے۔ اُنہیں سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طرف سے ان کے معائنے کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ہردک کی کمر میں شدید چوٹ آئی ہے اور وہ اس وقت کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں۔ بورڈ نے مزید کہا کہ ٹیم کے طبی ماہرین ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔
مگر انڈیا کے بولرز نے ہردک پانڈیا کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔ فہیم اشرف نے اننگز کے آخر پر کچھ مزاحمت دکھائی مگر صرف 21 رنز کا انفرادی سکور بنا سکے۔محمد عامر نے ان کا ساتھ دیا اور 18 رنز بنائے مگر فہیم اشرف کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیل اینڈرز میں سے کوئی بھی کھلاڑی ٹک نہ پایا۔
ہاردک پانڈیا

تصویر کے کاپی رائSImage captio
گروپ کی سطح کے اس میچ میں انڈیا اور پاکستان کے روائتی حریفوں کے درمیان مقابلے کی وجہ سے خصوصی دلچسپی پائی جاتی ہے اور دونوں ٹیم اب تک اپنے دونوں میچ جیت چکی ہیں۔
میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے محمد عامر کی فارم کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عامر سٹرائیک بالر ہیں اور اگر وہ گیند صحیح جگہ ڈالیں تو انڈیا کی بیٹنگ کے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ انڈیا کے لیے جسپریت بمرہ اور ہردک پانڈیا ٹیم میں واپس شامل کیے گئے ہیں۔
پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں
امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد (کپتان)، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان خان۔
انڈیا کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں
روہت شرما (کپتان)، شکھر دھون، امباتی رائڈو، ایم ایس دھونی، دنیش کارتھک، کیدار جادھو، ہردک پانڈیا، بھونیشور کمار، جسپریت بُمرہ، یزوندرہ چہل، کلدیپ جادھو۔