Meer Emran Baloch

Friday, 30 August 2019

عوام کےلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک
  جمعـء 30 اگست 2019
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی فوٹو:فائل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی فوٹو:فائل
 اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27پیسے لیٹر کمی اور پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا جس کی منظوری کی صورت میں نئی قیمت عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment