Meer Emran Baloch

Monday, 29 July 2019

صوبہ بھر میں تمام تعلیمی ادارے منگل کو بند رہیں گے، سندھ حکومت


سندھ بھر میں تیز بارشوں کے سبب صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کل (منگل کو) صوبہ بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند  رہیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں تمام نجی اور سرکاری ادارے بروز منگل بند رہیں گے، یہ فیصلہ صوبہ بھر میں ہونے والی تیز بارشوں کے پیش نذر کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کے اعلان کے بعد پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ این ای ڈی یونیورسٹی میں کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، راجستھان سے آنے والے بارش کے نئے سسٹم کے باعث کراچی میں صبح سویرے کالی گھٹائیں چھاگئیں، شہر میں آج دن بھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوتی رہی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، شاہ فیصل کالونی، بلوچ کالونی، کورنگی، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی، صدر، آئی آئی چندریگرروڈ، ایم اے جناح روڈ، ملیر، ایئرپورٹ اور شارع فیصل پر شدید بارش کے باعٹ جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا جبکہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ کافی تیز ہے۔
سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ دوسری جانب شہری موسم کا لطف اٹھانے کیلئے سی ویو ، کلفٹن سمیت دیگر تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں جس کے باعث شاہراہوں پر گاڑیوں کا شدید دباؤ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
 حیدرآباد میں بھی مون سون کی بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

0 comments:

Post a Comment