Meer Emran Baloch

Monday, 29 July 2019

یم پی اے پر تشدد کے الزام میں تحریک انصاف کے ایم این اے پر مقدمہ درج



پنجاب کے ضلع لیہ میں آزاد رکن پنجاب اسمبلی احمد علی اولکھ کو گالیاں دینے اور تشدد کرنے پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
احمد علی اولکھ نے پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ لیہ کی تحصیل کروڑ کے نشیبی موضع راکھ واں میں سندھ کا کٹاو روکنے کے لئے حکومت پنجاب نے 45 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کیے تھے۔ گزشتہ شام کو منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ انہار کی ٹیم پہنچی تو آزاد رکن صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ نے اس منصوبے کی منظوری میں اپنی کوششوں پر بات شروع کی۔
احمد علی اولکھ کے مطابق اس دوران وہاں موجود تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی نے مجھے فحش گالیاں دیں جس پر وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔
احمد علی اولکھ نے کہا کہ عبدالمجید خان نیازی، اس کے بیٹے عبدالرحیم اور اس کے گن مینوں نے مجھے اور میرے سپوٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے تحصیل کروڑ اسپتال سے احمد علی اولکھ اور اس کے ساتھیوں کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں عبدالمجید نیازی اور ان کے ساتھیوں کو نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment