رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بے معنی ہے اس میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی ۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ کے کام کو پیپلزپارٹی اورن لیگ کے سینیٹرز بھی سراہتے ہیں شبلی فرازروایت کے تحت فضل الرحمان کے پاس گئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شبلی فرازروایت کےتحت فضل الرحمان کے پاس گئے، شبلی فرازاوروزیراعلیٰ کو مولانا کے پاس نہیں جاناچاہیے تھا۔
جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لودھراں میں سیکرٹریٹ بنانے کی بات کبھی نہیں کی جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کہاں بنے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
0 comments:
Post a Comment